مذکورہ متوفیان جو ستمبر3سے لاپتہ تھے‘ ایک دوسرے کے ساتھ مبینہ تعلقات میں تھے
سہارنپور۔پولیس نے چہارشنبہ کے روز بتایا کہ ایک 40سالہ اسکول ٹیچر اور اس کا اسٹوڈنٹ اترپردیش کے سہارنپور کے جنگل میں ایک پھاندے سے لٹکے ہوئے پائے گئے ہیں۔مذکورہ متوفیان جو ستمبر3سے لاپتہ تھے‘ ایک دوسرے کے ساتھ مبینہ تعلقات میں تھے۔
سینئر سپریڈنٹ آف پولیس ویپن تاڈا نے کہاکہ ”مذکورہ ٹیچر وریندر اوریہ 17سالہ لڑکی نویں جماعت کی اسٹوڈنٹ منگل کی رات دیر گئے جنگل میں پھانسی پر لٹکے ہوئے پائے گئے ہیں“۔
مذکورہ ٹیچر کا جورسول پور گاؤ ں کا ساکن بتایاجارہا ہے کہ اس لڑکی کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا او ر جو اسی اسکول میں زیر تعلیم تھی جہاں پر یہ کام کررہاتھا۔
انہوں نے کہاکہ لڑکی کے گھر والوں نے اغوا کی ایک رپورٹ درج کرائی تھی اورپولیس نے ان کی تلاش میں تھی مگر مقامات کی تبدیلی کی وجہہ سے پولیس ان کا پتہ لگانے میں ناکام ہورہی تھی۔
ایس ایس پی نے کہاکہ منگل کی رات دیگر گئے جنگل سے بدبو آنے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد پولیس ایک ٹیم اس علاقے میں گئی اور نہایت مسخ حالت میں انہیں ان کی نعشیں ملی ملیں۔ انہو ں نے کہاکہ ”ایسا لگ رہا ہے کہ 10دن قبل دنوں میں خودکشی کرلی تھی۔
ایک گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے مگر کوئی خود کش نوٹ نہیں ملا ہے۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیاہے۔