اترپردیش کے پرتشدد علاقوں میں اے ائی ٹی سی کے چاررکنی وفد کا دورہ

,

   

پیر کی ابتدائی ساعتوں میں اے ائی ٹی سی کی چار رکنی ٹیم پر مشتمل وفد اترپردیش کے تشدد سے متاثر علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے پہنچی۔

ان کی پہنچنے کے ساتھ پولیس نے موقع پر پہنچ کران کا محاصرہ کرلیاتھا۔

جب وہ اپنے مقرر مقام پر پہنچنے تو انہیں غیرجمہوری اور زبردستی طریقے سے اترپردیش پولیس نے تمام کو حراست میں لے لیاہے۔

مذکورہ وفد میں دنیش ترویدی‘ پرتیما منڈال‘ ندیمول حق اور عبیر بسواس شامل تھے‘ انہیں موثر موبائیل رابطہ دستیاب نہیں ہے۔

مذکورہ تمام لوگوں کو نامعلوم مقام پر رکھا گیاہے جہاں پروہ بطور احتجاج دھرنا دے رہے ہیں۔

اے ائی ٹی سی کی ٹیم نے اترپردیش حکومت کی غیرجمہوری اور عامرانہ کاروائی کی سختی کے ساتھ مذمت اور گرفتار کئے گئے تمام کارکنوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیاہے