ایڈیشنل ڈی سی پی ساوتھ زون کو اپنے طریقہ سے کام کا اختیار
حیدرآباد۔24۔اگسٹ(سیاست نیوز) محکمہ پولیس کے عہدیدار اڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون نے کمشنر پولیس کے دفتر واقع بشیر باغ کے دفتر کے روبرو راجہ سنگھ کے خلاف احتجاج کر رہے نوجوانوں کو حراست میں لیتے ہوئے انہیں منتشر کرنے کے بعد چہارشنبہ کی صبح شاہ علی بنڈہ چوراہے پر احتجاجی نوجوانوں کی گرفتاری کی نگرانی کی اور محکمہ پولیس کے عہدیدارو ںنے انہیں شاہ علی بنڈہ چوارہے کے امور کی نگرانی تفویض کی ہے اور وہ گذشتہ دو یوم سے رات بھر خدمات انجام دیتے ہوئے احتجاج میں شامل نوجوانوں کی نشاندہی اور انہیں منتشر کرنے کے لئے مختلف گوشوں کی مدد حاصل کر رہے ہیں۔اڈیشنل ڈی سی پی ساؤتھ زون اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ذرائع ابلاغ کے مائک پکڑے ہوئے بعض پولیس کے مخبروں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے احتجاجی نوجوانوں کو منتشر کروانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کوششوںکے باوجود ناکامی کی صورت میں احتجاجیوں کی گرفتاری کے ذریعہ انہیں شہر کے مختلف پولیس اسٹیشن کو روانہ کیا جارہا ہے۔ بشیر باغ پولیس کمشنر آفس کے قریب احتجاجیوں کی گرفتاری اور شاہ علی بنڈہ چوراہے پر احتجاج کرنے والوں کوحراست میں لئے جانے کے معاملہ میں ان کی نگرانی کے بعد کہا جا رہاہے کہ محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیدارو ںکی جانب سے انہیں اپنے حلقہ ٔ اثر کا مکمل استعمال کرنے اور ان کے طریقہ سے کام کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔م