اداکارہ نفیسہ علی گوا کے ہاسپٹل میں شریک

   

ممبئی : بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ نفیسہ علی کو کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد گوا کے ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کل شدید بخار تھا لیکن اب ان کی حالت قدرے بہتر ہے ۔ اتفاق کی بات ہے کہ ہاسپٹل میں جس بستر پر انہیں رکھا گیا ہے اس کا نمبر 7ہے جو اُن کا لکی نمبر ہے ۔ نفیسہ علی کی آنے والی فلم کا نام ’’اونچائی‘‘ ہے جس میں وہ امیتابھ بچن کے ساتھ نظر آئیںگی ۔