انقرہ : ترک حکام نے 16 برس کے ایک نوجوان کو صدر رجب طیب اردوغان کے انتخابی مہم کے پوسٹر پر مونچھیں بنانے پر گرفتار کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق روزنامہ برگون، کم حریت اور ہلک ٹی وی سمیت اپوزیشن کے قریب سمجھے جانے والے میڈیا نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی شہر میرسن کے ایک نوجوان پر اپنے قلم سے گھر کے قریب لگے ایک پوسٹر پر صدر کا چہرہ بگاڑنے کا الزام تھا، اس نے تصویر پر’ہٹلر کی مونچھیں بنائیں اور توہین آمیز تبصرہ لکھا۔‘میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرہ پر شناخت کے بعد نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔