امّان۔ اْردن کی بندرگاہ عقبہ میں زہریلی گیس کے ایک حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور دیگر 250 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بندرگاہ بحیرہ احمر کے کنارے واقع ہے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ اْس وقت پیش آیا، جب کلورین سے بھرے ایک کنٹینرس کو کرین کے ذریعے کارگو جہاز پر لادا جا رہا تھا۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گہرا پیلا بادل بندرگاہ کے اوپر پھیلتا جا رہا ہے۔ متاثرہ علاقہ کو لوگوں سے خالی کروا لیا گیا ہے۔