حیدرآباد ۔ 9 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : دفتر عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد اردو تعلیم کو عام کرنے ادارہ سیاست کی جانب سے اردو سکھانے کا بیڑا جون 1994 کو اُٹھایا گیا ۔ جس کے لیے تین درجات کی تعلیم کا ایک نصاب مرتب کیا گیا ۔ پہلا درجہ اردو دانی ، دوسرا درجہ اردو زبان دانی ، تیسرا درجہ انشا ، یہ تینوں درجات کی تعلیم کو ادارہ ادبیات اردو سے منسلک کیا گیا ۔ اردو انشاء کامیاب کرنے والے طلباء وطالبات ادارہ ادبیات اردو کے ماہر امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ اردو ماہر کامیاب طلبہ اردو عالم میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ نئے سنٹرز قائم کرنے والے صدور و معتمدین اور ٹیچرز درخواست دے کر نام جلد رجسٹرڈ کروالیں اور ساتھ کتابیں مفت ( فری حاصل ) کرلیں ۔ 29 ستمبر 2024 کو امتحانات کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ امتحان کی بھی کوئی فیس نہیں ہوگی ۔ انگلش میڈیم اسکول اور کالجس کے ذمہ دار بھی ربط کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8367043856 پر ربط کریں ۔۔