حالیہ ایک انٹرویومیں نیراج نے انکشاف کیاتھا کہ انہں نے پہلی پھینک عجلت میں کی تھی‘ مزیدکہاکہ پاکستان کے ارشد ندیم ان کی جویلین تھامے ہوئے تھے
نئی دہلی۔اولمپیک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ہندوستانی کھلاڑی نیراج چوپڑا نے پاکستان کے ارشد ندیم کی مدافعت میں آگے ائے‘جنھیں ٹوکیو اولمپیک میں چوپڑا کے جویلین کے ساتھ ”چھیڑ چھاڑ“ کرنے کے حوالے سے نٹیزن نے جنھیں نشانہ بنایاہے۔
حال ہی میں چوپڑا نے کہاکہ پاکستان کے ارشد ندیم جوٹوکیواولمپیک کے فائنل میں رسائی کرنے میں کامیاب رہے ہیں‘ جب وہ پہلی پھینک کررہے تھے اسوقت ندیم اپنی جویلین کے ساتھ اس کے ”ارگرد گشت“ کررہے تھے۔ تاہم مذکورہ سونے کاتمغہ جیتنے والے کھلاڑی نے بنیادی طو رپر کسی ناپسندیدگی ظاہر نہیں کی اور جو کچھ ہوا تھا اس کو بیان کررہے تھے۔
ٹائمز آف انڈیا نے اپنے ارٹیکل میں نیرج چوپڑا کے حوالے سے لکھا ہے کہ ”اولمپیک کے فائنل کی شروعات کے وقت میں اپنی جویلین تلاش کررہاتھا۔ مجھے نہیں مل رہی تھی۔
اچانک میں نے دیکھا کہ ارشد ندیم میری جویلین کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔ پھر میں نے ان سے کہاکہ”بھائی یہ جویلین مجھے دے دیں‘ یہ میری ہے۔ مجھے اس کے ساتھ ہی کھیل میں اترنا ہے۔ انہوں نے مجھے واپس کردیا۔ اسلئے آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں نے اپناپہلا تھرو عجلت میں کیاتھا“۔
ان کا بیان منظرعا م پر آیا اور ایک ندیم سے جویلین واپس لیتے ہوئے ویڈیو وائیرل ہوا۔
اپنے جویلین پھینکنے کے کھیل میں نیراج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپیک میں گولڈمیڈل جیتا ہے۔فائنل میں داخل ہونے کے لئے نیراج نے 87.03میٹر دور جویلین پھینکا تھا۔