ارش ڈلا کے دو ساتھیوں کیخلاف این آئی اے کی چارج شیٹ داخل

   

نئی دہلی : قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے کینیڈا میں مقیم خالصتانی دہشت گرد ارشدیپ سنگھ عرف عرش ڈلا کے دو اہم ساتھیوں کے خلاف دہشت گرد گینگسٹر سنڈیکیٹ کیس میں چارج شیٹ داخل کی ہے ۔ جانچ ایجنسی کے ایک ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ این آئی اے کی خصوصی عدالت، پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں جمعرات کو داخل کی گئی چارج شیٹ RC-22/2023/NIA/DLI کیس میں مفرور نیرج پنڈت عرف نیرج فریدپوریا اور انیل سنگھ کے خلاف داخل کی گئی ہے ۔ این آئی اے کی تحقیقات کے مطابق خالصتان ٹائیگر فورس کا رکن ارش ڈلا ہندوستان میں دہشت گرد گینگسٹر سنڈیکیٹ کو فنڈ فراہم کر رہا تھا جس میں یہ دونوں افراد حصہ تھے ۔ تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم ڈلا اور بمبیہا دونوں گروہ کے مختلف ارکان سے مسلسل رابطے میں تھے ۔ ان لوگوں نے پلول میں جسویر دیگھوٹ کے قتل کی سازش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ انیل کو گزشتہ سال 5 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ نیرج ابھی تک فرار ہے ۔