اروندکجریوال کوای ڈی کاچوتھاسمن

   

18جنوری کوپوچھ تاچھ کیلئے حاضرہونے کی ہدایت
نئی دہلی : دہلی شراب اسکینڈل میں چیف منسٹرٰ اروند کیجریوال کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ ای ڈی نے ایک بار پھر عام آدمی پارٹی کے کنونیرٰ اروند کجریوال کو سمن بھیجا ہے اور انہیں 18 جنوری کو پوچھ تاچھ میں شامل ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ اروند کجریوال کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا یہ چوتھا سمن موصول ہوا ہے۔ اس سے پہلے اروند کجریوال کو تین سمن جاری کیے جا چکے ہیں اور وہ ایک بار بھی ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔تیسرا سمن اروند کجریوال کو 3 جنوری کے لیے بھیجا گیا تھا۔ ای ڈی نے انہیں ایک نوٹس جاری کرکے تحقیقات میں شامل ہونے کو کہا تھا لیکن کجریوال نے اسے نظر انداز کردیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دہلی شراب اسکام میں دہلی کے چیف منسٹراروند کجریوال سے پوچھ تاچھ کرنا چاہتی ہے۔ اروند کجریوال نے اب تک موصول ہونے والے تینوں سمن کو نظر انداز کر دیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ ای ڈی کا نوٹس غیر قانونی ہے۔ کجریوال کوسمن پچھلے سال 2 نومبر اور 21 دسمبر اور اس سال 3 جنوری کو جاری کرتے ہوئے تحقیقات میں شامل ہونے کو کہا گیا تھا۔ اس معاملے میں منیش سسودیا اور سنجے سنگھ فی الحال جیل میں ہیں۔