حیدرآباد۔/10 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ لیجسلیچر کی جانب سے ارکان اسمبلی اور کونسل کیلئے کل 11 ڈسمبر سے دو روزہ اورینٹیشن پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار کے مطابق ایوان کے قواعد و ضوابط کے علاوہ مباحث میں حصہ لینے کے طریقہ کار اور دیگر امور سے ارکان اسمبلی اور کونسل کو واقف کرانے کیلئے 11 اور 12 ڈسمبر کو ڈاکٹر ایم چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں اورینٹیشن پروگرام رہے گا تاکہ ارکان ایوان کی کارروائی میں بہتر طور پر حصہ لے سکیں۔ نئی دہلی کے پی آر ایس لیجسلیٹیو ریسرچ کے ماہرین اور اسکالرس کی جانب سے مختلف موضوعات پر لیکچرس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسپیکر اسمبلی نے اسمبلی اور کونسل کے ارکان سے اورینٹیشن پروگرام میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔1