تل ابیب : اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ لاشیں گزشتہ دسمبر میں برآمد ہونے والے تین یرغمالی غزہ پر اس کے فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے، دو فوجی اور ایک شہری مبینہ طور پرحملے کا ہدف ہونے والے ایک سینئر اہلکار کے قریب موجود تھے۔اگرچہ فوج کو یہ تفصیلات فروری سے معلوم تھیں لیکن یہ معلومات حال ہی میں لواحقین تک پہنچائی گئی ہیں۔اسرائیل میں قائم چینل 12 ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے رون شرمین اور نک بیزر نامی فوجیوں اور شہری قیدی ایلیا تولیدانو کے اہل خانہ کو باضابطہ طور پر مطلع کیا کہ یہ لوگ اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔