تل ابیب : اسرائیل میں حکومت کی قانونی اصلاحات کے خلاف عوام سڑکوں پر دوبارہ نکل آئی۔یہ مظاہرے اپنے 22 ویں ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں ، تل ابیب سمیت متعدد شہروں میں مظاہرین نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بعض مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت میں خلل ڈالا اور وزیراعظم نیتن یاہو کے استعفی کے مطالبہ کیا۔ اسرائیل میں پانچ جنوری کو نافذ کردہ عدالتی اصلاحات کے تحت عدالت عالیہ کے اختیارات کو محدود کرنے سمیت اقتدار کو قانونی تقرریوں کا پابند بنانا شامل ہے۔ اسرائیلی عوام22 ہفتوں سے ہر ہفتے کی شام ان فیصلوں کے خلاف مظاہرے کر رہی ہے۔