اسرائیل کی طرف سے فائر کی گئی میزائل کو شام نے تباہ کردیا

دمشق۔12 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام کی فوج نے کہا ہے کہ جمعہ کی دیر رات فائر کی گئی زیادہ تر اسرائیلی میزائیلوں کو شام کے فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔آرمی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غلیلے پین ہینڈل سے پروازیں کی اور راجدھانی دمشق کے ارد گرد کئی میزائلیں داغی ۔ شام کے فضائی دفاعی نظام نے ان میزائلوں میں سے بیشتر کو تباہ کر دیا۔ اسرائیل کی طرف سے فائر کی گئی میزائلوں سے صرف دمشق کے انٹرنیشنل ائر پورٹ کے گودام کو نقصان پہنچا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT