تل ابیب میں یرغمالوں کے دوستوں او رگھر والوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے
تل ابیب۔حماس جس کے7اکتوبر کے حملے میں 1400لوگ اسرائیل میں مارے گئے ہیں نے 222کو یرغمال بنالیاتھا‘ اس کا کہناہے کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں ان یرغمال بنائے گئے لوگوں میں 50مارے گئے ہیں۔
حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے گروپ کے ٹیلی گرام چیانل میں جمعرات کے روز ایک پوسٹ کیا او رکہاکہ ”القاسم برگیڈ کے اندازے کے مطابق غزہ پٹی میں صیہونی قتل عام اورنسل کشی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے صیہونی قیدیوں کی تعداد 50تک پہنچ گئی ہے“۔
تاہم اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کے کچھ بیانات اور رپورٹس میں کہاجارہا ہے کہ حماس نے 50یرغمالوں کا قتل کردیاہے اور اس کا الزام اسرائیل پر لگارہا ہے۔
جمعرا کے روزمیوزیم چوراہے پر یونے والے ایک بڑے احتجاج کے حوالے سے تل ابیب میں یرغمالوں کے دوستوں او رگھر والوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے۔
احتجاج سے خطاب کرنے والوں نے حکومت سے مانگ کی ہے کہ ان کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ کاروائی کرتے ہوئے یرغمال بنائے گئے لوگو ں کو واپس لائے۔