اسمبلی انتخابات سے عین قبل‘ مدھیہ پردیش میں بجرنگ دل پر بحث نے اختیار کی شدت

,

   

مدھیہ پردیش میں (اگر کانگریس کی حکومت تشکیل پاتی ہے) تو بجرنگ دل پر امتناع عائد نہیں کرنے کا ڈگ وجئے سنگھ کی جانب سے دئے گئے بیان کے ایک دن بعد مشرا نے مذکورہ کانگریس قائدین کامذاق اڑایا۔


بھوپال۔ بجرنگ دل پر بی جے پی او رکانگریس کے درمیان میں چل رہی بحث نے مدھیہ پردیش کے سیاسی ماحول کو گرما دیاہے۔

مدھیہ پردیش میں (اگر کانگریس کی حکومت تشکیل پاتی ہے) تو بجرنگ دل پر امتناع عائد نہیں کرنے کا ڈگ وجئے سنگھ کی جانب سے دئے گئے بیان کے ایک دن بعد مدھیہ پردیش ہوم منسٹر نروتم مشرا نے مذکورہ کانگریس قائدین کامذاق اڑایا۔ڈگ وجئے سنگھ کے بیان ”بجرنگ دل میں اچھے لوگ بھی تو ہوسکتے ہیں“ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے مشرا نے کہاکہ انتخابات کے قریب آنے کے ساتھ ساتھ چیزیں تبدیل ہورہی ہیں۔

مشرا نے کہاکہ”آشوب چشم (کانگریس کا)تیزی کے ساتھ اچھا ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔

انہیں بجرنگ دل میں آج کچھ اچھے لوگ دیکھائی دے رہے ہیں‘ بہت جلد اس سے جڑے لوگ ہیں ’راشٹرا بھکت دیکھائی دیں گے“۔کانگریس کے سینئر قائدین ڈگ وجئے سنگھ او رکمل ناتھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ”منعقد کی جانے والے کانوڑ یاترا اور مذہبی کتھاؤں میں انہوں نے حصہ لینا شروع کردیاہے۔

جب انتخابات ہوتے ہیں مذکورہ کانگریس قائدین یہ شروع کردیتے ہیں“۔مشرا نے اس ماہ کے پہلے ہفتہ میں چندواڑا میں کمال ناتھ کے گھر میں منعقدہ دھریندر کرشنا شاستری کی چارروزہ ”رام کتھا“ کا حوال دیتے کہاکہ مذہبی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ مشرا نے جمعہ کے روز میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”میں نے پہلے ہی یہ بیان دیدیاہے کہ مدھیہ پردیش میں بجرنگ دل کو بھول جائیں‘ آپ اس کے متعلق سونچ بھی نہیں سکتے ہیں“۔