480فلیٹس کیلئے قرعہ اندازی اور موع پر الاٹمنٹ ، ریاستیوزیر پی سرینواس ریڈی شرکت کریں گے
حیدرآباد : 28ستمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کی باوقار اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کے تحت اسمبلی حلقہ نامپلی میں اندراماں ٹاورس کی تعمیر کا سفرباضابطہ شروع ہونے جارہا ہے ۔ ریاستیوزیر ہاؤزنگ پی سرینواس ریڈی منگل کو اسمبلی حلقہ نامپلی میں ان ٹاورس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ انتظامیہ کی جانب سے حلقہ کے مستحق اور اہل افراد کو الاٹمنٹ کے دستاویزات کی فراہمی کا عمل پہلے ہی کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے ۔ 29ستمبر کو سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر ہی ایک شفاف قرعہ اندازی منعقد کی جائے گی ،تاکہ یہ ئے کیا جاسکے کہ کس مستحق خادنان کو کونسے بلاک میں کونسا فلیٹ نمبر ملے گا اور موقع پر ہی فلیٹ نمبر کا بھی الاٹمنٹ بھی کیا جائے گا ۔ اسمبلی حلقہ نامپلی میں اندراماں مکانات کی تعمیر کیلئے دو اہم مقامات کی نشاندہی کیگئی ہے ۔ ان میں سے 360 مکانات ریڈ ہلز میں واقع حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر کیقریب جبکہ 120مکانات نیلوفر ہاسپٹل کے قریب تعمیر کئے جائیں گے ۔ دوسری جانب اسمبلی حلقہ خیریت آباد کو چھوڑ کر حیدرآباد کے دیگر تمام اسمبلی حلقوں میں مستحقین کو مکانات کے الاٹمنٹ لیٹرس تقسیم کرنے کا عمل آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے ۔ صرف ان چند افراد کو دستاویزات کی فراہمی باقی ہے ۔ جن کے فون نمبرس یا پتے دستیاب نہیں ہوسکے تھے ۔ دوسری جانب اسمبلی حلقہ خیریت آباد میں جن درخواست دہندگان کو نااہل قرار دیا گیاتھا ان میں سے اب تک 5 ہزار افراد کو 10 ہزار روپئے کی رقم واپس کردی گئی ہے ۔اگرچہ کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد دوبارہ قرعہ اندازی کی جائے گی ۔ تاہم اس حوالے سے کچھ غیر یقینی کی صورتحال پائی جاتی ہے ۔2/S/i