حیدرآباد۔ ریاستی کابینہ کا اجلاس آج شام چیف منسٹر کے سی آر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ریاستی بجٹ برائے مالیاتی سال 2021-22 کو منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی پی آر سی ، وظیفہ پر سبکدوشی کی عمر میں اضافہ اور ناگرجنا ساگر ضمنی چناؤ جیسے اُمور کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیر فینانس مسٹر ٹی ہریش راؤ 18 مارچ کو تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ کورونا لاک ڈاؤن سے حکومت کی آمدنی کو بھاری نقصان کے باوجود حکومت ریوینو سرپلس بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاستی بجٹ 1.82 لاکھ کروڑ سے 2 لاکھ کروڑ کے درمیان رہے گا۔ بجٹ میں فلاحی اسکیمات حکومت کی اولین ترجیح رہیںگے۔