حیدرآباد۔/12 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس کا آج ساتواں اور آخری دن تھا، اور وقفہ سوالات کے بعد تصرف بل پر مباحث اور منظوری دی گئی۔ تصرف بل پر مباحث کا جواب چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنی طویل تقریر کے ذریعہ دیا۔ چیف منسٹر کے جواب کے بعد اسپیکر نے ندائی ووٹ سے تصرف بل کو منظوری دے دی۔ اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی کے اعلان کے مطابق اسمبلی کا اجلاس سات دن میں 56 گھنٹے 25 منٹ جاری رہا۔ 12 سوالات کے جوابات ایوان میں تحریری طور پر پیش کئے گئے جبکہ 38 سوالات کا وزراء نے زبانی جواب دیا۔ ارکان کے 78 ضمنی سوالات کے جواب دیئے گئے۔ ارکان نے 41 تقاریر کیں جبکہ حکومت کی جانب سے ایک قرارداد منظور کی گئی۔ 5 سرکاری بلز پیش کئے گئے اور تمام 5 منظور کرلئے گئے۔ 3 فروری کو گورنر ڈاکٹر سوندرا راجن کے خطبہ سے بجٹ اجلاس کا آغاز ہوا تھا۔ ر