اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا ایڈوائزری کمیٹی کے چیمبر کا افتتاح

   

صدرنشین کونسل، اسپیکر اسمبلی، ریاستی وزرراء ارکان پارلیمنٹ وارکان اسمبلی کی شرکت
حیدرآباد۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی نے صحافت اور صحافیوں کے وقار کو بلند کرتے ہوئے ملک بھر کی پارلیمانی تاریخ میں ایک نیا اور بے مثال ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ملک میں پہلی مرتبہ تلنگانہ اسمبلی کے احاطے میں میڈیا۔ ایڈوائزری کمیٹی کے لئے ایک انتہائی جدید خصوصی دفتر قائم کیا گیا ہے۔ ایک تقریب میں صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل جی سکھندر ریڈی، اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار، ریاستی وزے امور مقننہ ڈی سریدھر بابو، ریاستی وزرا پی سرینواس ریڈی، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، تلنگانہ میڈیا کمیٹی کے صدرنشین سرینواس ریڈی کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ ارکان قانون ساز کونسل اور دوسرے موجود تھے۔ تمام مہمانوں نے میڈیا ایڈوائزری کمیٹی کے چیرمین اے سرینواس ریڈی کو چیرمین پی چاری کے علاوہ محمد نعیم وجاہت کے ساتھ کمیٹی کے تمام ارکان کو مبارکباد پیش کی۔ ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت ڈی سریدھر بابو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں کسی بھی ریاست کی اسمبلی یا قانون ساز کونسل میں میڈیا ایڈوائزری کمیٹی کے لئے کوئی مستقل یا خصوصی دفتر موجود نہیں ہے۔ یہاں تک پارلیمنٹ میں بھی میڈیا کمیٹی کے لئے اس طرح کا دفتر نہیں ہے۔ تلنگانہ ملک کی وہ پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے اسمبلی کے احاطہ میں صحافیوں کی اس اعلیٰ ترین کمیٹی کو یہ منفرد اعزاز اور خصوصی مقام فراہم کیا ہے۔ 2؍F a/b/