اسٹار پلس کا مقبول ترین سیریل ”یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے“ کے تین اداکار اور چار ٹیکنیشنس کوویڈ۔19 سے متاثر

,

   

ممبئی: اسٹار پلس کا مقبول عام سیریل ”یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے“ کے تین اداکار اور چار ٹیکنیشنس کوویڈ۔19 سے مثبت پائے گئے ہیں۔ ان تمام کو گھروں پر کورنٹائن کردیا گیا ہے۔ تین اداکاروں کے مثبت رپورٹس سامنے آنے کے بعد دیگر عملہ کی بھی طبی جانچ کی گئی جن میں سے چار عملہ متاثر پایاگیا۔ فی الحال سیریل کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکار سچن تیاگی جو اس سیریل میں منیش گوئنکا کا کردار ادا کررہے ہیں انہیں کورونا وائرس مثبت پایا گیا۔

انگریزی روزنامہ ویب سائٹ فرسٹ اسپاٹ کے مطابق سچن تیاگی بخار میں مبتلا تھے۔ ان کا ٹسٹ کرنے پر پتہ چلا کہ وہ کوویڈ۔19 سے متاثر ہیں۔ ان کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سیٹ پر موجود دیگر افراد کا بھی ٹسٹ کروایا گیا جن میں سے بعض کی رپورٹس منفی آئیں جبکہ چار ٹیکنیشنس کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔ دیگر دو اداکا رجو متاثر ہوئے ہیں ان میں سے ایک اداکار سمیر اونکار اور سواتی چٹنیس ہیں۔ یہ دونوں بھی مثبت پائے گئے ہیں۔ سیریل کے پروڈیوسر راجن شاہی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سیریل کے تین اداکار کوویڈ۔19 سے مثبت پائے گئے ہیں۔

ان تمام کو ہوم کورنٹائن کردیا گیا ہے اور سیٹ کے تمام ارکان کا ٹسٹ کروایا گیا جس میں چار کام کرنے والے افراد بھی متاثر پائے گئے ہیں۔محکمہ بلدیہ کو اطلاع دے دی گئی اور تمام سیٹ کو سینی ٹائز کیا گیا ہے۔ متاثرین کو گھروں میں ہی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ ہم مسلسل ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم تمام حفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔