چینائی : تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن نے اتوار کو سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔اپنے مبارکباد پیغام میں مسٹر اسٹالن نے کہا کہ “ہمارے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو سالگرہ مبارک ہو۔”انہوں نے کہا کہ “آپ نے لاکھوں لوگوں کو غربت کی سطح سے نکال کر ہمارے ملک کی جو عوامی خدمت کی ہے اور کساد بازاری کے دوران آپ نے جو اہم کردار ادا کیا اسے کوئی نہیں بھول سکتا‘‘ ۔