کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر شیخ اکبر نے کہا کہ کمپنی کے سرگرمیوں کو دبئی اور سعودی عرب تک توسیع دی جائے گی
حیدرآباد ۔ 2 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی الیکشن کمشنر پارتھا سارتھی نے ٹولی چوکی میں گوگی پراپرٹیز کے چھٹویں دفتر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر گوگی پراپرٹیز کے منیجنگ ڈائرکٹر شیخ اکبر ، کاروان کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین کے علاوہ گوگی پراپرٹیز کے ڈائرکٹرس ، عملہ ، اسوسی ایٹس اور کسٹمرس کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ پانچ سال قبل یکم ستمبر 2017 کو گوگی پراپرٹیز کے پہلے آفس کا کتہ پیٹ سے آغاز ہوا تھا اس کے بعد مزید چار دفاتر قائم کئے گئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گوگی پراپرٹیز کے منیجنگ ڈائرکٹر شیخ اکبر نے کہا کہ ریاستی حکومت کی گرڈ پالیسی کے مطابق حیدرآباد کے اطراف و اکناف وینچرس کو ڈیولپ کرنے پر توجہ دی جارہی ہے ۔ متوسط طبقہ خاندان کے خوابوں کی تعبیر کرتے ہوئے سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیے مسلسل کام کررہے ہیں ۔ گوگی کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر نے کہا کہ آہستہ آہستہ کمپنی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے ۔ اس کی سرگرمیوں کو دبئی اور سعودی عرب میں توسیع دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوگی پراپرٹیز کے پاس 13000 سے زیادہ ساتھیوں کی مضبوط افرادی قوت موجود ہے ۔ آئی ٹی ہب گچی باولی کے علاوہ شہر کے دوسرے علاقوں میں کمپنی اپنے دفاتر کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ گوگی پراپرٹیز نے تاحال ورنگل ہائی وے ، ساگر ہائی وے ، وجئے واڑہ ہائی وے ، سری سلم ہائی وے اور بنگلور ہائی وے پر اپنے پراجکٹس کو تکمیل کیا ہے ۔ عنقریب دیگر ہائی ویز پر بھی گوگی پراپرٹیز دستیاب ہوں گے ۔۔ ن