اسکول بس سیفٹی کے قوانین پر سختی سے عمل آوری پر زور

   

غیر معیاری پرائیوٹ بسیس کیخلاف کارروائی کرنے محکمہ تعلیمات کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : محکمہ اسکول ایجوکیشن نے افسران کو اسکول بس سیفٹی کے قوانین پر سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت دی اور انتباہ دیا ہے کہ ان پرائیوٹ اسکولس کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو غیر موزوں گاڑیاں ، اوور لوڈ بسیس چلاتے ہیں ۔ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے ڈرائیور کو رکھنے اور مطلوبہ اجازت کے بغیر ٹرانسپورٹ خدمات چلاتے ہیں۔ ہر خانگی اسکول بس کے پاس مجاز اتھاریٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک درست اجازت نامہ اور فٹنس سرٹیفیکٹ ہونا ضروری ہے ۔ طلباء کو گنجائش سے زیادہ بس میں بٹھانا نہیں چاہئے ۔ ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی ۔ محکمہ نے اسکولوں کو ہدایت کی کہ وہ صرف اہل ڈرائیوروں کو شامل کریں اور طلباء کی نقل و حمل سے متعلق تمام مقررہ حفاظت تقاضوں کی تعمیل کریں اور بسیں چلانے سے پہلے محکمہ ٹرانسپورٹ سے ضروری اجازتیں حاصل کریں ۔ عہدیداروں نے متنبہ کیا کہ قواعد کی کسی بھی خلاف ورزی پر سنگین اقدامات کئے جائیں گے ۔ محکمہ کے علاقائی ڈپٹی ڈئرکٹرس ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس ، منڈل ایجوکیشن آفیسرس اور اسکول انتظامیہ کو جی او 35 مورخہ 16 مارچ 2011 کی دفعات پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور ساتھ ہی عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام پرائیوٹ اسکولوں کو ہدایات سے آگاہ کریں ۔۔ ش m/b