نئی دہلی ۔ یکم نومبر ( ایجنسیز ) سماجوادی پارٹی لیڈر و سابق وزیر اترپردیش محمد اعظم خان کو منی لانڈرنگ کیس میں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ۔ اعظم خان کو ایک دوسرے مقدمہ میں جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ اب انہیں غازی آباد کی دسنا جیل میں رکھا جائے گا ۔ اعظم خان کے خلاف دو پیان کارڈ رکھنے کے مقدمہ میں سزاء کو الہ آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھا اور ان کی ضمانت منظور کی تھی ۔ ضمانت پر جیل سے رہائی کے فوری بعد ای ڈی نے انہیں حراست میں لے لیا تھا ۔ ضابطہ کی تکمیل کے بعد ان کی باضابطہ گرفتاری عمل میں لا ئی گئی ۔ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں دیا گیا ۔