اعظم خان کی اہلیہ نے یوگی حکومت کی نیت پر سوالات اٹھائےکہاسیاست کی گھناؤنی شکل

,

   

سماج وادی پارٹی کے رام پور کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی طبیعت خراب ہے اس وقت وہ لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج ہیں بیوی تنزین فاطمہ نے اعظم خان کو اسپتال سے فارغ کرنے اور جیل بھیجنے کے حکومتی ارادے پر سوال اٹھایا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب انھیں چھٹی دی گئی تھی تب بھی میں نے کہا تھا کہ وہ مکمل طور پر صحتمند نہیں ہیں اور پتہ نہیں کیاحالات تھے کہ انھیں میدانتا اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا اعظم کی اہلیہ شہر کے ایم ایل اے تنزین فاطمہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ کوئی سازش کی جارہی ہے یہ بھی سیاست کی گھناؤنی شکل ہے فاطمہ نے کہا کہ یقینا سیاسی دشمنی ہے۔