حیدرآباد 6 فبروری ( سیاست نیوز ) ڈائرکٹر جنرل پولیس نے ایک ڈی ایس پی رینک عہدیدار کو معطل کردیا ہے جن پر موکیلا گاؤں میں 2023 میں کچھ افراد کی مدد کرنے کا الزام ہے جنہوں نے ایک رئیل اسٹیٹ تاجر کو اغواء کرلیا تھا ۔ ڈی ایس پی کو نومبر 2023 میں درج مقدمہ میں ملزم قرار دیا گیا ہے ۔ ڈی ایس پی سائبر کرائم یونٹ میں برسرکار تھے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے تلنگانہ پولیس ایپس کی مدد سیکر ایک شخص کے پتہ سے اغواء کنندگان کو واقف کروایا تھا ۔