نئی دہلی : اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد دو روزہ دورہ پر 28 اگست کو نئی دہلی پہنچیں گے۔ وہ نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکر اور خارجہ سکریٹری ونئے کترا سے ملاقات کرکے جنرل اسمبلی میں جاری امور پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ ہندوستان کے اقوام متحدہ کے ساتھ معاملات پر بھی بات ہوگی۔ عبداللہ شاہد مالدیپ کے وزیرخارجہ کی حیثیت سے گذشتہ سال جولائی میں پہلی مرتبہ ہندوستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ ہندوستان نے جنرل اسمبلی کی صدارت کیلئے عبداللہ شاہد کی امیدواری کی حمایت کی تھی۔