دوبئی۔ ایم او ایف اے ائی سی کے منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان کے بموجب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مملکتی وزیر برائے عالمی اشتراک(ایم او ایف اے ائی سی) نے اسرائیل کے سفار عامر حیاک کو متحدہ عرب امارات طلب کیا ہے تاکہ”یروشلم میں مسجد الاقصاء کے پاس پیش ائے واقعات کی مذمت اور سخت احتجاج“ کریں۔
مذکورہ بیان میں کہاگیا ہے کہ یو اے ای نے ”شہروں پر ہوئے حملہ او رمقامات مقدسہ کی بے حرمتی جس کے نتیجے میں بے شمار شہری زخمی ہوئے ہیں“اس پر احتجاج کیاہے۔
یروشلم کی مسجد الاقصاء پر جھڑپوں کے واقعا ت پیش ائے‘152فلسطینیوں کو نقصان ہوا ہے۔ ال ہاشمی نے زوردیا کہ فوری اس اقدام کو روکا جائے اور مصلیوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں‘ فلسطینیوں کے حقفوق کا احترام کریں تاکہ وہ اپنے مذہبی امور انجام دے سکیں اور مسجد الاقصا کے احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس عمل کو روکیں او رخلاف ورزی سے باز رہیں۔
یواے ای نے سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کی مانگ کی ہے تاکہ اور موثر اورپرامن نتیجے پر پہنچا جاسکے اور 1967کا خودمختار فلسطین ایسٹ یروشلم کو درالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اس کے سرحدوں کے ساتھ قائم کیاجائے۔