Wednesday , February 26 2020

امام صاحب کی بیوی عورت نہیں مرد نکلی

٭ یوگانڈہ میں ایک 27 سالہ امام کو اپنی شادی کے دو ہفتہ بعد پتہ چلا کہ جس سے انہوں نے شادی کی ہے وہ عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔ اس حقیقت کا انکشاف اس وقت ہوا جب امام کی ’’بیوی‘‘ نے پڑوسی کے مکان سے ٹیلیویژن اور کچھ ملبوسات کا سرقہ کرلیا اور پولیس نے اس کی جامہ تلاشی لی تھی۔ ملزم نے بعدازاں اعتراف کیا کہ وہ امام صاحب کے گھر سے ایک بڑی رقم چوری کرنے کا ارادہ رکھتا تھا اور اسی مقصد سے اس نے خود کو مرد کی بجائے عورت ظاہر کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT