ڈپٹی چیف منسٹر سکھجیندر رندھاوا نے کہاکہ مذکورہ حکومت اروسا کے ائی ایس ائی تعلقات کی جانچ کرے گی۔
چندی گڑھ۔مذکورہ پنجاب حکومت نے جمعہ کے روز سابق چیف منسٹرامریندر سنگھ کے اپنی پاکستانی خاتون دوست اروسا عالم کے تعلقات او اروسا کے ائی ایس ائی سے تعلقات کی جانچ میں احکامات جاری کردئے ہیں۔
ڈپٹی چیف منسٹر سکھجیندر رندھاوا نے کہاکہ مذکورہ حکومت اروسا کے ائی ایس ائی تعلقات کی جانچ کرے گی۔رندھاوا نے میڈیا کو بتایاکہ ”کپتان امریندر سنگھ اب کہہ رہے ہیں کہ یہاں پر ائی ایس ایس سے خطرہ ہے۔ ہم مذکورہ عورت کے ان کے ساتھ رابطہ کو دیکھیں گے۔
پچھلے چار سے پانچ سالوں سے پاکستان سے آنے والے ڈرونس کے معاملے کو اٹھاتے رہے ہیں“۔
انہوں نے کہاکہ ”کپتان امریند ر سنگھ پچھلے چار پانچ سالوں سے پاکستان سے آنے والے ڈرونس کے معاملے کو اٹھارہے ہیں۔ لہذا کپتان صاحب نے پہلے اس مسلئے کو اٹھا اور بعد میں پنجاب میں بی ایس ایف تعینات کردی گئی۔
لہذا یہ کوئی بڑا منصوبہ لگ رہا ہے جس کی تحقیقات ناگزیرہے“۔رندھاوا جس کے پاس داخلی وزرات کا قلمدان بھی ہے نے مزیدکہاکہ انہوں نے پنجاب پولیس سربراہ سے ان الزامات کی جانچ کااستفسار کیاہے۔
سیاسی حلقوں میں مذکورہ حکومت کی جانب سے اپنی ہی پارٹی کے سابق چیف منسٹر کے خلاف جانچ کا فیصلہ امریندر سنگھ کے لئے ایک بڑی شرمندگی لگ رہا ہے‘ جنھوں نے 19اکٹوبر کے روز اعلان کیاتھا کہ وہ بہت جلد عوام کے مفادات کوپورا کرنے کے لئے ایک سیاسی پارٹی قائم کریں گے جس میں کسانوں کی فلاح وبہبود بھی شامل ہوگی جو ایک سال سے زائد عرصہ سے اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔
مذکورہ سابق چیف منسٹر نے یہ بھی کہاکہ انہیں امید ہے کہ کسانوں مسائل ان کے مفادات کی مناسبت سے حل ہوجاتے ہیں تو اگلے سال ہونے والے ریاستی انتخابات میں وہ بی جے پی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم بھی کریں گے۔