نیویارک : امریکی پولیس نے دعوی کیا ہیکہ فلاڈیلفیا میں سعودی طالب علم ’ولید الغریبی‘ کے قتل کے الزام میں مفرورملزمہ کوحراست میں لے لیاگیا ہے۔میڈیا کے حوالے سے مزید کہا ہیکہ فلاڈیلفیا پولیس کا کہنا ہیکہ مفرور ملزمہ نیکول میری روجرز کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ فلاڈیلفیاپولیس نے مزید کہا ہے کہ ملزمہ سے تفتیش جاری ہے اس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔دوسری جانب مقتول طالب علم کے چچا محمد الغریبی کا کہنا ہے کہ ان مقتول بھتیجہ آئی ٹی انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔مقتول کے چچا نے توقع ظاہرکی کہ نعش کی ریاض منتقلی کیلئے درکارکارروائی مکمل کرنے کے بعد توقع ہیکہ ریاض پہنچ جائے گی۔واضح رہے 25 سالہ سعودی طالب علم کی نعش عمارت کی تیسری منزل کے واش روم سے برآمد ہوئی تھی۔ امریکی پولیس نے قاتلہ کے بارے میں اطلاع دینے والے کو20 ہزارڈالرکا انعام دینے کااعلان کیا تھا۔