امریکہ نے سکنڈوں میں حوثی گروہ کو تباہ کردیا

   

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حوثیوں کو پھر سے وارننگ دی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 25 سکنڈ میں ہی حوثی باغیوں کے گروہ کو ختم کر دیا گیا۔ یہ ویڈیو سیاسی اور پالیسی کے لحاظ سے اہم بتایا جا رہا ہے۔ حوثی باغیوں نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی مدت کار شروع ہونے کے بعد سے ہی امریکی حملوں میں کم سے کم 67 لوگ مارے گئے ہیں۔ حالانکہ اصل تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حوثی دائرہ بنا کر کھڑے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد اچانک دھماکہ ہوتا ہے۔ تیز دھماکہ کے بعد پورا علاقہ دھوئیں اور غبار میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد ویڈیو زوم آؤٹ ہوتا ہے اور بڑا علاقہ اس دھوئیں کی گرفت میں دکھائی دیتا ہے۔ اس میں دو گاڑیاں بھی دکھائی دیتی ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام بھی دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ حوثی حملے کی سازش کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اب حوثی کوئی حملہ نہیں کر پائیں گے۔