امریکہ کے بعد کینیڈا کی فضا میں چینی غبارے کی پرواز

   

ٹورنٹو : امریکہ کی فضا میں چینی غبارے کی پرواز کے بعد ایسا ہی ایک واقعہ کینیڈا میں بھی پیش آیا ہے جہاں ایک چینی گیسی غبارے کو کینیدا کی فضا میں اڑتے دیکھا گیا ہے۔خبر رساں ادارے’رائیٹرز‘کے مطابق آج جمعہ کینیڈا کی وزارت دفاع نے ایک مختصر بیان میں اعلان کیا کہ وہ ایک مشکوک چینی جاسوس غبارے کی نگرانی کر رہی ہے۔وزارت دفاع نے کہا کہ متعلقہ آلات اس کی اونچائی پر نشاندہی کررہے ہیں اور فی الحال فعال طور پر اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔کینیڈین وزارت دفاع نے زور دیا کہ وہ ملک کی فضائی حدود کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے پنٹگان نے جمعرات کو کہا ہیکہ وہ امریکہ کے اوپر سے بلندی پر پرواز کرنے والے ایک چینی جاسوس غبارے کا سراغ لگایا ہے۔ایک سینیر دفاعی اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدرجو بائیڈن کی درخواست پر وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور اعلیٰ فوجی حکام نے غبارے کو مار گرانے پر تبادلہ خیال کیا لیکن بالآخر فیصلہ کیا کہ یہ زمین پر موجود بہت سے لوگوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔