امریکہ کے ساتھ فی الحال کوئی بات چیت نہیں ہو رہی: اسماعیل بقائی

   

تہران ۔ 3 اگست (ایجنسیز) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ سے مذاکرات کی تردید کر دی۔ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ فی الحال کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔ ایرانی مذاکراتی ٹیم کے تمام ارکان فی الوقت ایران میں ہیں۔ چین کشیدگی کم کرنے میں مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کشیدگی میں کمی کے لیے کوئی نئے ثالث سامنے نہیں آئے ہیں، فی الحال کسی وفد کی میزبانی کرنے کا ارادہ نہیں نہ ہم کسی کے مہمان بنیں گے۔ ایران اور امریکہ سے متعلق معاملات میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، قطر بھی جہاں ضرورت ہو وہاں مدد فراہم کرتا ہے۔