لاس اینجلس : امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے ۔ کیلیفورنیا کے ہاف مون بے ایریا میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے تازہ واقعات پیش آئے ۔ اس واقعہ میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام کو پیش آیا ۔ تاہم فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ اسی دوران پیر کی سہ پہر آئیووا کے ڈیس موئنس چارٹر اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں دو طالب علم ہلاک اور ایک اور استاد زخمی ہوا ۔ اسے ہاسپٹل لے جایا گیا اور اس کا علاج کیا جارہا ہے ۔ ملزمین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ واضح رہے کہ دو دن قبل کیلیفورنیا میں چینی سال نو کی تقریبات کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ اس واقعہ میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ تلگو طلباء پر فائرنگ کی گئی ۔
اس واقعہ میں اے پی کے بیجواڑہ کے دیواشیش نامی طالب علم کی موت ہوگئی اور تلنگانہ کا ایک طالب علم سائی چرن ایک علحدہ واقعہ میں زخمی ہوگیا ۔