امریکہ ۔روس :یوکرین پر بات چیت کے امکانات نہیں

   

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ اس کے اور امریکی سفارتی مشنوں کے مکمل طور پر کام شروع کرنے کے بعد ہی دونوں ممالک کے درمیان یوکرین کے حوالے سے بات چیت ممکن ہے ۔ماسکو اور واشنگٹن کے سفارت خانوں کے مسائل پر روسی۔امریکہ کے درمیان میٹنگ 27 فروری کو استنبول میں منعقد ہوئی تھی۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ میں روس کے اثاثوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں 2016-2018 میں چھ ضبط شدہ غیر منقولہ جائیدادوں کو واپس کرنے کا معاملہ بھی شامل تھا۔