امریکی صدر اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کریں گے

   

واشنگٹن ۔ امریکی صدر جو بائیڈن رواں ہفتہ اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردغان سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ان دونوں قائدین کے مابین یہ ملاقات میڈرڈ میں مغربی دفاعی اتحاد ناٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہو گی۔ جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس سربراہی اجلاس میں ناٹو اتحاد کو مضبوط تر بنانے کے لیے تاریخی فیصلے کئے جائیں گے۔ امریکی صدر ترک ہم منصب کو سویڈن اور فن لینڈ کی ناٹو میں شمولیت کے لیے حمایت کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ترکی ان دونوں ملکوں کی ناٹو میں شمولیت کے خلاف ہے۔ دریں اثناء سویڈن کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت جاری ہے۔