امریکی محکمہ تعلیم سے 1300 سے زائد ملازمین برطرف ہوں گے

   

نیویارک : امریکی محکمہ تعلیم نے 1300 سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ تعلیم میں اس سال کے آغاز پر 4 ہزار 133 ملازمین تھے۔تاہم امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے محکمہ برائے تخفیف اخراجات (DOGE) کے اقدامات کے تحت محکمہ تعلیم کے صرف 572 افراد نے نوکری چھوڑنے کی پیشکش قبول کی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق محکمہ تعلیم نے 1300 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مزید برآں محکمہ تعلیم میں آزمائش پر رکھے گئے درجنوں ملازمین بھی فارغ کردیئے گئے ہیں۔
چین میں فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کی ویکسین تیار
بیجنگ : چین میں سائنس دانوں نے ایک ویکسین بنائی ہے جو خون کی شریانوں میں مواد کو جمع ہونے سے روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ویکسین کے متعلق بتایا گیا جو چوہوں میں ایتھرو سلیروسِز کو ختم کر سکتی ہے۔ نینو ویکسین ڈیزائن اور پری کلینیکل ڈیٹا ایتھروسلیروسِز کے حفاظتی علاج کی صلاحیت کو پیش کرتا ہے۔