واشنگٹن: امریکہ کی ریاست اوہائیو کے بیڈفورڈ میں ایک میٹل مینوفیکچرنگ پلانٹ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے ۔فائر حکام نے اس سے قبل بتایا تھا کہ تانبے کے مرکب بنانے والی آئی شمین ایند کمپنی میں دھمکہ کے بعد 13 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا تھا اور ایک دیگر شخص کا جائے وقوع پر علاج کیا گیا۔ بعد میں کواہوگا کاؤنٹی میڈیکل ایگزامینر کے دفتر نے مقامی میڈیا کو تصدیق کی کہ ایک شخص کی موت ہو گئی ہے ۔فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بارے میں جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔آئی شمین اینڈ کمپنی نے ایک بیان میں کہا، “بیڈفورڈ پلانٹ میں نامعلوم قسم کے دھماکے کے نتیجے میں کارکن زخمی ہوئے اور پلانٹ کو کافی نقصان پہنچا۔” واقعے کے بعد کئی لوگوں نے فضا میں بدبو پھیلنے کی اطلاع دی۔