Wednesday , August 12 2020

امر اکبر انتھونی کا کلیکشن’باہوبلی2‘ سے آگے

ممبئی۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے آج کہا کہ ان کی 1977ء کی فلم ’امراکبرانتھونی‘ جسے 43 سال ہوچکے ہیں ، اس نے ریلیز پر 7.25 کروڑ روپئے کا کلیکشن کیا تھا جسے موجودہ پیسے کی قدر کے اعتبار سے دیکھا جائے تو ’باہوبلی2‘ کا کلیکشن پیچھا ہوجاتا ہے۔ امیتابھ نے کہا کہ یہ فلم جس میں ونود کھنہ، رشی کپور، شبانہ اعظمی، پروین بابی اور نیتو سنگھ نے بھی اداکاری کی، اپنی ریلیز کے وقت زبردست کامیاب ہوئی تھی۔ 77 سالہ امیتابھ نے کہا کہ ان دنوں امر اکبر انتھونی نے ریلیز پر جو کلیکشن کیا اسے افراط زر کے حساب سے تبدیل کرکے دیکھیں تو آج ’باہوبلی 2‘ کا کلیکشن پیچھے ہوجاتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT