نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیرِ اعلیٰ اروند کجریوال نے سابق وزیر ستیندر جین کی گرفتاری پر مرکزی وزیرِ داخلہ امیت شاہ پرسنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ کجریوال نے چہارشنبہ کے روز ایکس پر دعویٰ کیا کہ صبح تک اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی جانب سے ستیندر جین کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لیکن دوپہر میں مسٹر شاہ کی طرف سے مبینہ طور پر براہِ راست فون آنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک اے سی بی افسر نے بتایا کہ صبح تک ستیندر جین کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ پھر دوپہر میں امیت شاہ کا براہِ راست فون آیا اور کہا گیا کہ ’’انہیں گرفتار کرو‘‘اس کے بعد ہی گرفتاری کی گئی۔