اسلام آبا: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بالکل صاف ستھری بتاتے ہوئے الزام لگایا کہ غیر ملکی فنڈنگ معاملہ میں اپوزیشن پارٹیاں عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا پی ٹی آئی نے پاکستان الیکشن کمیشن کو تمام متعلقہ تفصیلات پیش کی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں گزشتہ دہائیوں کے دوران امیر اور غریب میں فرق بڑھا ہے، دنیا کی زیادہ تر دولت صرف چند ہاتھوں میں مرکوز ہے جو بے تحاشا دولت کے مالک ہیں، آج امیر اپنا ٹیکس بچانے کے لیے آف شور کمپنیاں بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ملک کی دو سب سے بڑی سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے منی لانڈرنگ کے ذریعہ فنڈز اکٹھا کئے ۔ عمران خان نے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کو بلانے کے اپوزیشن کے اقدام پر بھی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بے چینیوں کو چھپانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔ اگرچہ عوام نے ان کے اس احتجاج کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ دنیا میں زیادہ تر مسائل دولت کی ہوس کے باعث ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے عوام کی حمایت کھو دی ہے اور انہیں اب چار سال اور انتظار کرنا پڑے گا۔ اس سے پہلے آج جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ۔ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف مہم کے لئے کارروائی پر تبادلہ خیال کے لئے منگل کو اسلام آباد میں کل جماعتی میٹنگ بلانے کا اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق اس کانفرنس کو جے یو آئی۔ایف منعقد کرے گا اور پی ٹی آئی کے خلاف حکمت عملی طے کرنے کے سلسلہ میں نو اپوزیشن پارٹیوں کو دعوت دی گئی ہے ۔