امیٹھی میں تین مطلوب بدمعاش گرفتار

   

امیٹھی : اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں پولیس اور مبینہ گئو کشی کرنے والے تین انعامی بدمعاشوں کے درمیان مڈبھیڑمیں پولیس نے تینوں کو گرفتار کیا ہے ۔ مڈبھیڑکے دوران ایک بدمعاش کے پیر میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگیا۔پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ مبینہ گئو کشی کے ایک معاملے میں کلیدی ملزم سمیت دیگر دو کو مڈبھیڑمیں گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں گئو کشی کو لے کر دو دن قبل ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بازار شکل تھانے میں کاررائی کی گئی۔