امیگریشن حراستی مرکز میں آتشزدگی کے شبہ میں پانچ افراد گرفتار

   

میکسیکو سٹی : میکسیکو کے حکام نے اس ہفتہ کے شروع میں میکسیکو کے ایک امیگریشن حراستی مرکز میں لگنے والی آگ سے مبینہ تعلق کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس آتش زدگی کے نتیجے میں 39 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے۔ جمعرات کو گرفتاریوں کا اعلان میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر کی جانب سے آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تحقیقات کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا۔ نگرانی کے لیے نصب ویڈیو کیمروں کی ریکارڈنگ سے پتہ چلا کہ تارکین وطن کے سیلز میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد سیکوریٹی گارڈز نے انہیں بچانے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ حکام نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ایک تارک وطن آگ بھڑکانے کا ذمہ دار ہے۔ اس حراستی مرکز کی سیکوریٹیکی ذمہ داری ایک پرائیویٹ سیکوریٹیکمپنی گروپ ڈی سگوریڈاڈ کے پاس تھی۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ سیکوریٹی کی ذمہ داری اب آئندہ وفاقی ایجنٹوں کے پاس ہو گی۔