انتخابات کی تیاری کے لئے بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے چیف منسٹران سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

,

   

بی جے پی صدر جے پی نڈا‘ یونین منسٹر امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے چیف منسٹران او رڈپٹی چیف منسٹران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔


نئی دہلی۔پارٹی ذرائع کے مطابق مجوزہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے پارٹی ہیڈ کوارٹرس میں بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں کے چیف منسٹران او رڈپٹی چیف منسٹران سے وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ملاقات کی ہے۔

بھارت منڈپم میں عوامی کی فلاحی اسکیمات اور’سمپرک ابھیان‘ استفادہ کنندگان تک رسائی وغیر ہ پر پیش رفت کے متعلق یہ میٹنگ تھی۔

ذرائع کے مطابق چیف منسٹر کی کونسل پارٹی میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے اتوار کے روز منعقد ہونے والے قومی کنونشن کی اپنی تقریر کے اختتامی ریمارکس کو دہرایا ہے۔

چیف منسٹران او رڈپٹی چیف منسٹران کے ساتھ میٹنگ میں وزیراعظم نے ان کی شکایتیں سننے پرتوجہہ مرکوز کی تھی۔

مختلف بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے چیف منسٹران نے اپنے اپنے حلقوں میں لوک سبھاانتخابات کی تیاری کے متعلق‘ استفادہ کنندگان سے رابطے اور ’گاؤن چلو‘ مہم سمیت کئی دیگر جاری تحریکات کی پیش رفت کے متعلق جانکاری بھی دی ہے۔

وزیراعظم نے بی جے بی کی ااقتدار والی تمام ریاستوں میں اٹھائے جانے والے اچھے اقداما ت کی تفصیلات کی بھی جانکاری حاصل کی۔بی جے پی چیف منسٹران کونسل کی قیادت وزیراعظم نریندر مودی کررہے ہیں