Friday , November 22 2019

انتقال

حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد احمد اللہ موظف اسسٹنٹ ڈائرکٹر اگریکلچر ولد جناب غلام زین العابدین مرحوم حال مقیم قدیم ملک پیٹ کا 6 نومبر کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صحفیہ اعظم پورہ بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بود علی شاہ صاحب عثمان پورہ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 8 نومبر بعد نماز عصر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9177397483 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاجہ انیس النساء بیگم زوجہ جناب خلیل احمد وظیفہ یاب محکمہ پوسٹل کا 6 نومبر کو بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347506838 ۔ 9603458786 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ ممتاز جہاں زوجہ جناب محمد حمید اللہ مرحوم ساکن لنگر حوض کا 4 نومبر کو بعمر 65 سال انتقال ہوگیا ۔
تدفین اسی دن بعد ظہر درگاہ حضرات یوسفینؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 7 نومبر کو بعد عصر درگاہ حضرات یوسفینؒ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین فرزند اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989023866 ۔ 9505224726 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ مولانا صوفی محمد محمود احمد المعروف شریف بھائی قادری چشتی افتخاری کا بعمر 93 سال 6 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد افضل گنج میں مفتی خلیل نے پڑھائی ۔ مولانا سید قبول پاشاہ شطاری نے دعاء فرمائی ۔ نماز جنازہ میں علماء کرام نے شرکت کی ۔ تدفین قبرستان درگاہ حضرت غوثی شاہ بیگم بازار میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 لڑکے اور 5 لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 8 نومبر بروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد افضل گنج میں مقرر ہے۔ فون نمبر 8919307350 یا 8686885746 پر ربط کریں ۔

٭٭ محمد حنیف کے فرزند ماسٹر ریحان حنیف طالب علم ساتویں جماعت کو ڈینگو کی وجہ سے طویل علالت کے بعد 6 نومبر کو صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد ابوبکر صدیق اندرون یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9182289279/ 9550327565 پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT