Friday , December 13 2019

انتقال

حیدرآباد۔ یکم ڈسمبر، ( راست ) جناب احمد علی خان ولد جناب غلام رسول خان مرحوم کا بعمر 89 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 2 ڈسمبر 2019 کو بعد ظہر (2:00 بجے ) مسجد محمدیہ ( متصل روز نامہ رہنمائے دکن ) آصف نگر روڈ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بودعلی شاہ قبرستان چیونٹی شاہ مسجد، نور خاں بازار میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9989311794 یا 8919630999 پر ربط کریں۔
٭ جناب شیخ حاتم عرف مقبول ولد جناب شیخ احمد ملازم محکمہ بی ایس این ایل ساکن نہرو نگر کاچیگوڑہ کا یکم ڈسمبر 2019 بروز اتوار کو بوقت فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قریش کاچی گوڑہ نہرو نگر میں ادا کی گئی اور تدفین دبیر پورہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں پانچ فرزند اور چھ دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9949159786 یا 9966183829 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر (راست) مولانا سید محمد اخلاق الرحمن مرحوم کے چھوٹے فرزند سید محمد الطاف الرحمن (رفیق پاشاہ) کا یکم ڈسمبر کی صبح انتقال ہوگیا۔ مرحوم، حضرت مولانا حافظ محمد عبدالرزاق صدیقی (خلیفہ و جانشین بحرالعلومؒ) کے بھانجے اور داماد تھے۔ نماز جنازہ 2 ڈسمبر بروز پیر بعد نماز ظہر صدیق گلشن میں ادا کی جائے گی۔ نماز ظہر 1.00 بجے مقرر ہے۔ فاتحہ سیوم بروز سہ شنبہ (منگل) صدیق گلشن میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر +918801062247 ، +919885161401 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
ll جناب محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ بانو بیگم کا 30 نومبر بروز ہفتہ انتقال ہوا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد عاقل حسامی میں ادا کی گئی۔ تدفین مقبرہ منورالدولہ میں عمل میں آئی۔ مرحومہ کی اولاد میں جناب عثمان شہید ایڈوکیٹ کے علاوہ جناب محمد علی اور بیٹی حبیب النساء بیگم شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر جناب عثمان شہید کے مکان میں ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT