Saturday , January 18 2020

انتقال

حیدرآباد ۔ 8جنوری ( راست ) جناب محمد رحمن شریف ولد جناب محمد حسین شریف موظف ڈپٹی ڈائرکٹر میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ او ایس ڈی شادان میڈیکل کالج کا بروز چہارشنبہ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز ظہر جامع مسجد محمدی لائن میں ادا کی جائے گی اور تدفین عیدگاہ پنشن پورہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔
فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر جامع مسجد محمدی لائن مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9985361877 ، 9959003221 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد۔/8جنوری، ( راست ) الحاج محمد عبدالستار ولد محمد عبدالواحد ساکن انجن باؤلی کا مختصر علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازۃ بعد ظہر مسجد محمدیہ انجن باؤلی میں ادا کی گئی۔ تدفین مسجد محمدیہ، شاستری پورم کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم انجن باؤلی کی معروف شخصیتوں میں شمار کئے جاتے تھے۔ فاتحہ سیوم جمعہ کو بعد عصر مسجد محمدیہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 9700409208 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

٭ جناب محمد ابراہیم علی ولد محمد واحد علی مرحوم موظف عثمانیہ یونیورسٹی کا آج 8 جنوری 2020 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات کو مسجد ماما رمضانی چھاونی نادعلی بیگ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین سلطان دائرہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں چار لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔ تفصیلات کیلئے9394779814 ، 7989796613 پر ربط کریں۔

٭٭ سید آیت اللہ قادری عرف درویش سابق پروفیسر جے این ٹی یو ولد جناب سید ولی اللہ قادری مرحوم کا 7جنوری بروز سہ شنبہ انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عشاء صدیق گلشن بہادر پورہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی و تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849141065 پر ربط کریں ۔

٭٭ محمد عبدالقادر قادری نقشبندی مرحوم سابق سب ایڈیٹر روزنامہ ’’ ہندی ملاپ ‘‘ کی اہلیہ محترمہ جعفری بیگم کا 7جنوری منگل مختصر علالت کے بعد دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد ابوبکر الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حسامیہ چمن مادنا پیٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور پانچ لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 9جنوری شام 4بجے سے مسجد ابوبکر الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔ واضح رہے کہ مرحومہ حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی ( جعفر پاشاہ) امیر ملت اسلامیہ کی خوش دامن تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9703603507 ، 9963105323 ، 9866122865 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب میر محمود علی ولد جناب میر امیر علی مرحوم کا 8جنوری بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن جامع مسجد املی بن میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین املی بن قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 9جنوری کو بعد عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9505148930 پر ربط کریں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT