انتقال

   

حیدرآباد 4 اگسٹ (راست) حافظ محمد نواز حسین المعروف معین اللہ شاہ چشتی ولد شاہ محمد احمد حسن وحدتی چشتی قادری مرحوم کا بعمر 50 سال بروز اتوار 4 اگسٹ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر 5 اگسٹ کو بعد نماز ظہر ایک بجکر 20 منٹ پر بمقام مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کو ایک فرزند ہے۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر 5.30 بجے مسجد میر حکیم وزیر علی میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبرات 9948493801 ، 9948691561 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 4 اگست (راست) جناب محمد محمود علی ولد جناب محمد منور کا 4 اگست کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 4 اگست کو بعد مغرب ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 4 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9703749529 ، 9391310693 پر ربط کریں۔
l جناب محمد عابد ولد محمد زاہد ساکن کنگ کوٹھی (بزنسمین) عمر 32 سال کا مختصرسی علالت کے باعث یشودھا ہاسپٹل سوماجی گوڑہ میں ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد کنگ کوٹھی میں ادا کی گئی تدفین قبرستان مسجد تکیہ گجراتی گلی کنگ کوٹھی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان والد، والدہ کے علاوہ دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9966898151 ، 9989023101 پر ربط کریں۔
l محترمہ وحید النساء بیگم ٹیچر اُردو ہال مقیم ملک پیٹ زوجہ جناب قیوم صدیقی ریٹائرڈ واٹر ورکس ڈپارٹمنٹ کا آج سہ پہر 3 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محی الدین النساء میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان عباداللہ شاہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 7093071225 ، 9014573031 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔